امریکی انخلا میں تاخیر پر نتائج کے ذمہ دار صدر بائیڈن ہونگے، افغان طالبان

افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے برطانوی ٹیلی ویژن کو بتایا کہ امریکہ کو 31 اگست تک افغانستان سے فوجیوں کے انخلا کو یقینی بنانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انخلا میں توسیع کا مطلب یہ ہوگا کہ امریکہ افغانستان پر اپنا قبضہ برقرار رکھنا چاہتا ہے۔ امریکہ کا انخلا میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں ہے۔