راولپنڈی(کامرس رپورٹر)امریکہ پاکستان بزنس ڈویلپمنٹ فورم کا وفد چیئرمین ذیشان الطاف لوہیا کی قیادت میں امریکہ کے دورے پر روانہ ہو گیا ایم پاک کے وفد میںپریذیڈینٹ شیخ امتیاز حسین،سیکریٹری سید ناصر وجاہت اور دیگر عہدیداران شامل ہیںجو امریکہ میںپاکستانی ہائی کمیشن کے علاوہ مختلف کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے ملاقات کرے گااور انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقعوں سے آگاہ کرے گاوفد کے سربراہ ذیشان الطاف لوہیا نے کہاکہ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اورباہمی تعاون میں مزید اضافہ ہوگاانہوںنے کہاکہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے بہترین مواقع موجود ہیںجس سے دونوں ممالک کے تاجروں اور صنعتکاروں کو فائدہ پہنچے گا اور پاکستان میں ترقی کا نیا باب کھلے گا جبکہ ملک میں بے روزگاری کا بھی خاتمہ ہو گااور ایکسپورٹ بھی بڑھے گی ذیشان الطاف لوہیا نے کہاکہ پاکستان میں تعلیم،تعمیراتی صنعت اور دیگر صنعتوں کے علاوہ سیاحت کے شعبے میںسرمایہ کاری کرنے سے دونوں ممالک کو فائدہ پہنچے گاکیونکہ پاکستان میں سیاحت کے وسیع مقامات موجود ہیں جہاں دنیا بھر کے سیاح سیاحت کے لئے آتے ہیں انہوںنے کہاکہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت میں اضافے کے لئے تاجروں اور صنعتکاروں کے وفود کا تبادلہ ہونا چاہئے تا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت میں اضافہ ہو سکے اور عالمی منڈیوں تک پاکستانی مصنوعات پہنچ سکیںاس سے نہ صرف پاکستانی معیشت ترقی کریگی بلکہ زرمبادلہ کے ذخائر مزید مستحکم ہوں گے ذیشان الطاف لوہیا نے کہاکہ موجودہ کورونا وباء کے دور میں پاکستانی معیشت کو جو نقصان پہنچا ہے اسے بہتر کرکے مستحکم کرنے کی اشد ضرورت ہے تا کہ ملک میں ترقی اور خوشحالی ہو سکے ۔