افغان نائب وزیر اطلاعات و ثقافت ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ امریکہ ڈرون سے افغان فضائی حدود کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
افغان نائب وزیر اطلاعات و ثقافت ذبیح اللہ مجاہد نے افغان دارالحکومت کابل سے جاری ایک بیان میں کہا۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت ہر ملک اپنی زمین اور فضائی حدود سے آزاد ہے جبکہ امارت اسلامیہ افغان زمینی اور فضائی جگہ کا واحد قانونی سرپرست ہے۔
ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ امریکہ ڈرون حملوں کے ذریعے تمام بین الاقوامی قوانین اور حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے ، امریکہ دوحہ میں طالبان کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کی بھی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
افغان نائب وزیر اطلاعات و ثقافت نے یہ بھی کہا کہ تمام ممالک بالخصوص امریکہ کو افغانستان کے ساتھ بین الاقوامی قانون کے مطابق سلوک کرنا چاہیے اور باہمی اعتماد اور احترام کا جذبہ اپنانا چاہیے۔