امریکا میں کورونا کیسز میں تشویش ناک حد تک اضافہ

نیو یارک: امریکا میں کورونا کیسز میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے جبکہ گزشتہ روز سے زیادہ کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں کورونا کے کیسز میں تشویش ناک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، نیویارک میں ایک دن میں ریکارڈ 74 ہزار نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں جبکہ یہ شرح گزشتہ روز سے گیارہ فیصد زائد ریکارڈ کی گئی ہے۔

اب تک نیو یارک اسٹیٹ میں 36 لاکھ کورونا کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ صرف نیویارک اسٹیٹ میں اب تک 60 ہزار افراد کورونا کے باعث موت کا شکار ہو چکے ہیں۔