امارات؛ ابوظہبی میں شدید دھند

ابوظہبی میں گھنی دھند کے باعث ٹریفک کی روانی سست ہو گئی ، پولیس نے شہریوں کو احتیاط سے گاڑی چلانے کا حکم دیا۔

ابوظہبی پولیس نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ دھند میں محفوظ ڈرائیونگ کریں ، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 500 درہم جرمانہ کیا جائے گا۔

پولیس نے عوام کو دوسری گاڑیوں خاص طور پر ہیوی ٹریفک سے دور رہنے کا حکم دیا ہے جبکہ بھاری ٹریفک ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین کی پابندی کرنی چاہیے۔

ابوظہبی پولیس نے مزید کہا کہ دھند کے باعث سڑکوں پر نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔