اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید کہتے ہیں کہ الزام سابق چیف جسٹس پر لگا مگر وضاحتیں، صفائیاں، دلیلیں ایک سیاسی پارٹی دے رہی ہے۔
پرویز رشید نے کہا کہ کیا آپ اپنے ردِعمل سے ثابت کررہے ہیں کہ آپ بینیفشری ہیں؟۔
اسی حوالے سے گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سابق چیف جسٹس سے سوال کیا تھا کہ ثاقب نثار بتائیں کہ آپ کو کس نے مجبور کیا؟۔
دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ اداروں پر سوالات اٹھانا (ن) لیگ کا پرانا طریقہ ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران شبلی فراز نے کہا کہ ان کا طریقہ یہی ہے کہ اداروں پر سوالیہ نشان لگائیں۔ عمران خان پر بنی گالا کی منی ٹریل دینے کا معاملہ ختم ہوچکا، نواز شریف پر بھی یہی کیس تھا لیکن ثبوت نہیں دیے جارہے۔
بریکنگ
- •دورۂ سری لنکا کیلئے تمام کھلاڑی پُرجوش ہیں، بابر اعظم
- •کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کیا جائے: حافظ نعیم الرحمٰن
- •ایئر پورٹس کی زمینوں پر قبضے، خواجہ سعد رفیق کا وزیرِ اعلیٰ سندھ سے رابطہ
- •عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے ووٹ کا حق لیے جانے کی ترمیم چیلنج کر دی
- •دعا زہرا کی عمر 15سے 16سال کے درمیان ہے، نئی میڈیکل رپورٹ میں انکشاف