افغان صورتحال سے بھارت میں صفِ ماتم ہے: شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ بھارت کو افغانستان میں جو کچھ ہوا اس کا خمیازہ بھگت رہا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ چمن بارڈر پاکستان اور افغانستان کے لیے تجارتی راستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان سے انخلا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ آج تک افغانستان سے کابل ہوائی اڈے کے ذریعے 2،538 افراد لائے گئے ہیں اور 1،100 لوگ طورخم بارڈر کے ذریعے افغانستان واپس گئے ہیں۔