برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈومینک روب نے کہا کہ افغانستان میں اب بھی چند سو برطانوی شہری موجود ہیں۔
ایک بیان میں برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈومینک روب نے کہا کہ افغانستان میں برطانوی شہریوں کا انخلا ایک چیلنج تھا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ طالبان برطانوی شہریوں اور انخلا کے خواہاں افراد کے لیے محفوظ راستے تک رسائی کو یقینی بنائیں۔
برطانوی سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ کابل ایئرپورٹ کے ذریعے طالبان کے محفوظ راستے سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد اہم ہے۔