سول ایوی ایشن (سی اے اے) ذرائع کے مطابق افغان مسافروں کو ٹرانزٹ میں کراچی لانے کا فیصلہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔
سی اے اے ذرائع کے مطابق افغانستان سے منتقل ہونے والے افراد کو صرف اسلام آباد لے جایا جائےگا۔
ذرائع نے بتایا کہ امریکہ نے افغانستان سے انخلاء کرنے والوں کی تعداد میں بھی نمایاں کمی کی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ لاہور اور کراچی کے ہوائی اڈے اس وقت افغان مسافروں کی ٹرانزٹ کے لیے سٹینڈ بائے ہیں۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ سندھ حکومت کو افغان مسافروں کو راہداری میں منتقل کرنے کے منصوبے میں تبدیلی سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔