افغانستان سے جرمنوں کے انخلا پر جرمنی پاکستان کا شکر گزار

جرمن وزیر خارجہ ہیکو ماس کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان سے جرمنوں کو نکالنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں پاکستان اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تجارت اور تعاون کے حجم کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی صورتحال پر دوطرفہ مشاورت جاری رکھنے کی طرف بھی اشارہ کیا۔

اسلام آباد میں وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہا کہ جرمنی افغانستان کو انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال پر پاکستانی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

جرمن وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ افغانستان کی صورت حال ڈرامائی طور پر بدل گئی ہے۔

ہائیکو ماس نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے افغانیوں ، جرمنوں اور دیگر غیر ملکیوں کو نکالنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔