انڈونیشیا نے اپنا سفارتی مشن افغانستان سے پاکستان منتقل کردیا۔
انڈونیشیا کے وزیر خارجہ کے مطابق کابل میں سفارتی مشن عارضی طور پر پاکستان سے کام کرے گا۔ ابتدائی طور پر ، کابل میں محدود سفارتی عملہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
انڈونیشیا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ محدود سفارتی عملے کے ساتھ آپریشن جاری رکھنے کے پروگرام کو افغانستان میں نئی پیش رفت کی وجہ سے تبدیل کرنا پڑا۔