بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے افغانستان سے انخلا پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے ایک خط میں آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ وہ اس مشکل وقت میں افغانستان سے آئی ایم ایف کے عملے اور ان کے خاندانوں کے محفوظ انخلا کے لیے شکر گزار ہیں۔
انہوں نے اپنے خط میں کہا کہ وہ وزیر خارجہ ، وزیر خزانہ ، وزیر دفاع اور اسٹیٹ بینک پاکستان کے گورنر کے کردار کو بھی سراہتے ہیں۔
آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ مشکل وقت میں انخلا کے لیے پاکستان کی اعلیٰ سطحی کوششیں ضروری ہیں۔
وزیراعظم عمران خان اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کرسٹلینا جارجیوا نے یہ بھی کہا کہ وہ پاکستان اور فنڈ کے درمیان شراکت داری کی شکر گزار ہیں اور مسلسل تعاون کی منتظر ہیں۔