پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے معروف کھلاڑی اعجاز اسلم کے والد انتقال کر گئے۔
اعجاز اسلم کے والد کی وفات کا اعلان ان کے قریبی دوست اور اداکار فیصل قریشی نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا۔
فیصل قریشی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی سٹوری پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’’ان کے دوست اعجاز اسلم کے والد کا کراچی میں انتقال ہوگیا ہے۔‘‘
اعجاز اسلم کے والد سے مغفرت کی دعا کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ ان کی نماز جنازہ بدھ کو ادا کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اعجاز اسلم کے والد کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر ڈیفنس کی علی مسجد میں ادا کی جائے گی۔