راولپنڈی(نمائندہ خصوصی )این سی او سی کی تازہ ترین ہدایات کے مطابق اے سی سیکرٹریٹ نے ریستورانوں ، مالز ، اسٹورز ، ورکشاپس وغیرہ میں ویکسینیشن کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس دوران ٹیموں نےقیمتوں کی جانچ، وزن اور پیمائش کے لیے پٹرول پمپوں کا معائنہ کیا اور مصنوعات کے معیار ، پولی تھین بیگ کے غیر قانونی استعمال ، کھلے سگریٹ کی فروخت اور مختلف اشیائے خوردونوش پر ختم ہونے کی تاریخوںکے اندراج کی بھی جانچ پڑتال اور تصدیق کی ۔


کارروائی کے دوران04 دکانیں سر بمہر کر دی گئیں، دیگردکانداروں کو جرمانہ کیا گیا اور قانون کے مطابق وارننگز جاری کی گئیں۔اس دوران سترا میل ، کارلوٹ ، چھتر ، بھارہ کہو میں تمام دکانوں کا بھی معائنہ کیا گیا ۔