پاکستان شوبز انڈسٹری کے اردو اور پشتو فلموں کے ہدایت کار ممتاز علی خان دل کے عارضے سے لڑتے لڑتے آج دوپہر 12 بجے لاہور میں انتقال کر گئے۔ ممتاز علی خان گزشتہ کئی سال سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے، کچھ روز سے ان کی طبیعت ناساز تھی۔ ان کی نمازِ جنازہ لاہور میں آج بعد نمازِ عصر اقبال ٹاؤن میں ان کی رہائش گاہ کے قریب واقع مسجد میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔ ممتاز علی خان نے بطور ہدایت کار 30 سے زائد فلمیں بنائیں، ان کی مشہور فلم ’دلہن اِک رات کی‘ نے انہیں انڈسٹری میں پہچان دی۔
بریکنگ
- •اوکاڑہ یونیورسٹی اور قراقر م انٹرنیشنل یونیورسٹی میں تحقیقی اشتراک کا معاہدہ
- •انگور اڈہ: شدید فائرنگ کے تبادلے میں آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید
- •پاکستان ٹیم افغانستان سے T20 سیریز کھیلنے کیلئے آج دبئی روانہ ہوگی
- •اب وکٹ اٹھا کر بھاگو مت، مقابلہ کرو، فواد چوہدری
- •توہینِ عدالت کی درخواست پر عمران خان کو نوٹس جاری