احسن کوڈر تھا شادی کے بعد بھاگ جاﺅں گی، منال خان

راولپنڈی (شوبز ڈیسک) حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی شوبز جوڑی احسن محسن اکرام اور منال خان کی شادی کے بعد ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ منال اور احسن کسی ہوٹل میں ڈنر کی غرض سے موجود ہیں۔منال ویڈیو میں احسن سے کہتی ہیں

کہ بتاﺅں میں ابھی سب کو کہ تمہیں شادی سے کتنا ڈر لگ رہا تھا۔جواب میں احسن کہتے ہیں کہ تم سے ڈر ہی لگے گا۔منال اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بتاتی ہیں

کہ احسن کو لگ رہا تھا کہ میں شادی کے اگلے دن ہی بھاگ جاﺅں گی۔جواب میں احسن محسن اکرام کہتے ہیں کہ مجھے بھی یہی خوف تھا کہ میں خود بھاگ جاﺅں گا۔