اسلام آباد(شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ منال خان کی شادی کو اپنی شادی کے بعد کیسا محسوس ہورہا ہے اور وہ اس کے حوالے سے کیا سوچتی ہیں اس حوالے سے اداکارہ نے اپنے جذبات کا کھل کر اظہار کردیا ہے۔حال ہی میں اداکارہ منال خان کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے اپنی شادی شدہ زندگی کے حوالے سے بتایا ۔اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ آپ کو شادی کے ایک ہفتے بعد کیسا محسوس ہورہا ہے؟ اس کے جواب میں داکارہ منال خان کہتی ہیں کہ ویسا ہی لگ رہا ہے جیسا شادی سے پہلے لگتا تھا مطلب بہت اچھا محسوس کررہی ہوں۔اسکے علاوہ بھی ادا کارہ منال خان سے شادی پر ملنے والے تحائف کے حوالے سے پوچھا گیا ہے جس پر اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے بتایا ہے کہ مجھ سے زیادہ احسن کو تحفے ملیں ہیں۔بعدازاں اداکارہ منال خان سے لوگوں کو شادی کے حوالے سے نصیحت کرنے کا بولا گیا تو اداکارہ نے جواب میں کہا کہ شادی کریں ، خوش رہیں گے۔خیال رہے کہ ویڈیو میں سوال کرنے والے اداکار احسن محسن اکرام ہیں جو اپنی بیوی منال خان کے ہمراہ ایک ڈنر پر آئیں ہیں اور ان سے شادی کے حوالے سے سوال کر رہے ہیں۔اسی دوران منال خان نے ایک بڑا انکشاف کیا ہے کہ احسن محسن اکرام کو شادی سے بہت ڈر لگ رہا تھا ۔واضح رہے کہ اداکار احسن محسن اکرام اور اداکارہ منال خان کی رواں ماہ 10 ستمبر کے روز شادی ہوئی ہے جبکہ ان کا ولیمہ 12 ستمبر کو منعقد ہوا تھا۔
بریکنگ
- •نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر
- •سعودی عرب اور کویت کے درمیان معاہدے کی توثیق
- •سائفر کیس:چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قصور وار قرار، چالان خصوصی عدالت میں جمع
- •کوئٹہ، زیرِعلاج کانگو مریضوں کی تعداد 4 ہو گئی
- •نواز شریف نے2017 کے کرداروں کا احتساب خدا پر چھوڑ دیا، اسحاق ڈار