راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) احساس راشن رجسٹریشن کے لیے ایس ایم ایس سروس کا آغاز کردیا گیا۔ رعایت کے لیے ہر گھرانے کا ایک ہی فرد اہل ہوگا۔
احساس پروگرام کی چیئرپرسن اور وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس راشن رعایت کے لیے ہر گھرانے کا ایک ہی فرد اہل ہوگا، گھرانے کا کوئی بھی فرد رجسٹریشن کے لیے شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کرسکتا ہے۔
ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈ نمبر ایسی موبائل سم سے بھیجا جائے جو اسی شخص کے نام پر رجسٹر ہے، احساس راشن رعایت پروگرام سے 2 کروڑ خاندان مستفید ہوں گے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت نے مزید کہا کہ کریانہ مالکان راشن پروگرام کے لیے صرف احساس راشن ویب پورٹل پر ہی رجسٹر ہوں گے۔
بریکنگ
- •نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر
- •سعودی عرب اور کویت کے درمیان معاہدے کی توثیق
- •سائفر کیس:چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قصور وار قرار، چالان خصوصی عدالت میں جمع
- •کوئٹہ، زیرِعلاج کانگو مریضوں کی تعداد 4 ہو گئی
- •نواز شریف نے2017 کے کرداروں کا احتساب خدا پر چھوڑ دیا، اسحاق ڈار