ابرار الحق کے بیان پر نادیہ حسین کا شدید ردّعمل

پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی مقبول ترین ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین نے گلوکار اور پی ٹی آئی کے فرنٹ مین ابرار الحق کے آج کی ماؤں کے بارے میں حالیہ بیان پر سخت رد عمل ظاہر کیا۔

ابرار الحق کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے ، نادیہ حسین نے طنزیہ انداز میں کہا: “آپ نہیں جانتے تھے کہ آپ اپنی ماں کی گود میں کلمہ سنتے ہوئے ‘نچ پنجاباں’ اور ‘بیلو کے گھر’ کیسے پہنچے۔”