اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا نے ایشیز سیریز کے پہلے 2 ٹیسٹ میچز کیلئے انگلینڈ کے خلاف اپنی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ٹم پین کی دستبرداری کے بعد وکٹ کیپر ایلیکس کیرے کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے وہ سیریز میں ڈیبیو کریں گے۔ آسٹریلیا کی جانب سے فاسٹ بولر پیٹ کمنز پہلی بار ٹیم کی قیادت کریں گے، دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 8 دسمبر سے برسبین میں شروع ہوگا۔
واضح رہے کہ سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے غیر اخلاقی ٹیکسٹ کا اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد پہلے تو ٹیسٹ کپتانی چھوڑی اس کے بعد انہوں نے کرکٹ سے بریک بھی لے لیا ۔ دوسری جانب کپتان نامزد ہوجانے کے بعد پیٹ کمنز کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ قومی ٹیم کا کپتان بننا اعزاز کی بات ہے، میں اپنا بہترین دینے کی کوشش کروں گا، انہوں نے مزید کہا کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میرے ساتھ اسٹیو اسمتھ ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان ہیں۔
بریکنگ
- •طاقتوروں کو این آر او دیا جائے گا تو ملک کا کوئی مستقبل نہیں، عمران خان
- •وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، پی ٹی آئی اور ق لیگ کا سپریم کورٹ رجوع کرنیکا فیصلہ
- •لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، اسے تسلیم کرتے ہیں، عطا تارڑ
- •عدالتی فیصلے نے سیاسی بحران میں مزید اضافہ کر دیا: فواد چودھری
- •جرمن سفیر نے پاکستان کو ’خدا حافظ‘ کہہ دیا