اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ میچز کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی گئیں ہے، بنگلا دیش کے خلاف چٹاکانگ ٹیسٹ میں قومی کھلاڑیوں نے عمدہ پرفارمنس کے باعث آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نمایاں بہتری حاصل کی ہے۔آئی سی سی کے مطابق بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ میں 7 وکٹیں لینے کے عوض شاہین شاہ آفریدی کو ٹاپ ٹین بولرز میں شامل کرلیا گیا ہے، یہ سال دوہزار اکیس میں پہلا موقع ہے جب ٹیسٹ کی ٹاپ رینکنگ میں کسی پاکستان بولرز نے جگہ بنائی۔
شاہین شاہ آفریدی شاندار کارکردگی کے باعث 5ویں پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ فاسٹ بولر حسن علی کی بھی 5 درجے بہتری ہوئی ہے جس کے بعد وہ 11ویں نمبر پر آگئے ہیں۔آئی سی سی کے مطابق پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی 8ویں پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ چٹاگانگ ٹیسٹ کے ہیرو عابد علی کیرئیربیسٹ20ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔
بریکنگ
- •22 سال سزا کاٹنے والا عین رہائی والے دن جیل سے فرار ہوگیا
- •شاداب خان نے پرفارم نا کیا تو کپتان انہیں ڈراپ کر دیں گے، ذکاء اشرف
- •دو روز میں 44 ریفرنسز کا ریکارڈ اسلام آباد کی احتساب عدالتوں میں جمع
- •شوبز انڈسٹری میں بہت سارے لوگوں کو ہراساں ہوتے دیکھا، عفت عمر
- •قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ یونین بحال کرنے کا فیصلہ