اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں آئی ایم ایف کی ضرورت ڈالر کی کمی کو پورا کرنے لیے پڑتی ہے، بیرونِ ملک پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر نے ہمیں سب سے زیادہ سپورٹ کیا۔
سوہنی دھرتی ریمیٹینس پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی بینکنگ چینلز کے ذریعے پیسہ بھیجیں، بینکنگ چینلز سے پیسہ بھیجنے والوں کو کئی سہولتیں دی ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ برآمدات پر توجہ نہ دینا ہے، ہم نے کبھی برآمدات پرتوجہ نہیں دی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بیرون ملک سے سب سے زیادہ سرمایہ کاری پراپرٹی کی خرید میں آتی ہے، ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو مزید سہولیات دیں گے۔
بریکنگ
- •شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والا ہم میں سے نہیں ہوسکتا، مریم نواز
- •ہالی ووڈ کے بجائے ساؤتھ انڈین فلم سائن کرلوں گا، شاہد کپور
- •بلاول بھٹو نے میئر کراچی کے لیے مرتضیٰ وہاب کو امیدوار نامزد کردیا
- •باغ آزاد کشمیر، مریم نواز آج انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی
- •محمد رضوان کا اپنی انگریز ٹیچر کو قرآن پاک کا تحفہ